اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون ملکی ترقی کا ٹوٹا ہوا سلسلہ دوبارہ شروع کرے گی۔
یہ بات یومِ آزادی پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے لاہور سے قوم کے نام جاری کیئے گئے ایک پیغام میں کہی ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اپنا یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منا رہا ہے۔
نون لیگی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان کو ترقی کی راہ پر چلانے کے لیے جدوجہد کرنی چاہیئے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا یہ بھی کہناہے کہ ملکی سلامتی کے لیے شہیدوں کو خصوصی سلام پیش کیا جانا چاہیئے۔
Comments are closed.