منگل15؍ربیع الثانی 1445ھ31؍اکتوبر 2023ء

نومبر کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی، اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔ 

اس حوالے سے اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق نومبر کے لیے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 117 روپے47 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2962 روپے17 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 96 پیسے کی کمی کی گئی۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 251 روپے03 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.