اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کرنٹ اکاؤنٹس بیلنس سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔
ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق ماہ نومبر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 90 کروڑ ڈالرز رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7 ارب 8 کروڑ ڈالر رہا۔
ایس بی پی کی رپورٹ کےمطابق جولائی سے نومبر کے دوران ملکی درآمدات تقریباً 30 ارب ڈالر رہیں جبکہ اس دورانیے میں ملکی برآمدات 12اعشاریہ 33 ارب ڈالر رہیں۔
رپورٹ کے مطابق 5 ماہ میں ملکی تجارتی خسارہ 17 ارب 57 کروڑ ڈالر رہا جبکہ 5 ماہ کی ورکرز ترسیلات 12 اعشاریہ 90 کروڑ ڈالر رہیں۔
ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق 5 ماہ میں تجارت، خدمات اور آمدن کھاتوں کا خسارہ 20 ارب 79 کروڑ ڈالر رہا۔
Comments are closed.