گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نومبر تک گندم ریلیز نہیں کرتی ہے تو آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے سندھ حکومت کو مہنگے آٹے کی فراہمی کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو آٹا مہنگا مل رہا ہے اس کی ذمے دار سندھ حکومت ہے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آٹا سستا اور سندھ میں مہنگا ہے، سندھ حکومت فوری طور پر آٹا ریلیز کرے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ وفاق سندھ پر دباؤ ڈال کر گندم کی ریلیز کو یقینی بنائے۔
Comments are closed.