مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نوشین افتخار کا ڈسکہ کے سب سے بڑے گینگ سے مقابلہ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خادمہ جی کی ڈسکہ جانے اور اپنی کارستانیاں کرنے کے لیے روح تڑپ رہی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر یہی 19فروری کو گُل کھلواتے وقت سوچ لیتیں تو آج ڈسکہ جانے کے لیے ہاتھ پاﺅں نہ مارنے پڑتے۔
اُنہوں نے کہا کہ خادمہ جی آپ کو مینڈیٹ کا لفظ استعمال کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے مارنے کی تاریخ رقم کرنے والے آج مینڈیٹ کی تعریفیں بیان کررہےہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فردوس عاشق اور عثمان ڈار سیالکوٹ کے عادی مجرم اور پیشہ ور مافیا کا حصہ ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ 19 فروری کا الیکشن متنازعہ بنانے میں فردوس عاشق اور عثمان ڈار کا اہم کردار تھا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا تھا کہ آج ڈسکہ کے غیور و باشعور عوام 19فروری کو تحریک انصاف کو ملنے والے عوامی مینڈیٹ پر پہرہ دیتے ہوئے جرائم پیشہ لیگ کا پتّا ایک بار پھر صاف کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ڈسکہ ضمنی الیکشن کے لیے حکومت پنجاب الیکشن کمیشن کو تمام تر معاونت فراہم کررہی ہے۔
Comments are closed.