پیر18؍ربیع الثانی 1444ھ14؍نومبر2022ء

نوشہرہ میں پی ٹی آئی جلسہ: عمران کی تقریر شروع ہوتے ہی کارکنان واپس چلے گئے

پرویز خٹک کے آبائی ضلع نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ ہوا، عمران خان کے ویڈیو لنک خطاب شروع ہوتے ہی کارکنان روانہ ہوگئے۔

عمران خان کی تقریر کے دوران پنڈال میں لگائی گئی کرسیاں خالی تھیں، پرویز خٹک، اسد قیصر اور عاطف خان بغیر تقاریر واپس روانہ ہوئے۔

جلسے کا ٹائم 5 بجے رکھا گیا تھا قائدین ڈھائی گھنٹہ لیٹ پہنچے، جلسے کے لیے صبح سے سڑک کو بھی بند کیا گیا تھا۔

جلسے سے رہنما پی ٹی آئی شہرام ترکئی، دو ایم پی ایز نے مختصر خطاب کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.