نوشہرہ میں سیلاب نے 36 اقلیتی خاندانوں کو بھی گھروں سے محروم کر دیا، متاثرہ خاندان مقامی چرچ کے اسکول میں منتقل ہوگئے۔
سیلابی ریلوں سے متاثرہ اسکول میں مقیم نوشہرہ کی اقلیتی برادری کے خاندانوں کو نہ وقت پر کھانا ملتا ہے اور نہ ہی انہیں اب تک بستر یا دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا ہے۔
چرچ میں موجود بچے بھی اپنے گھروں کی دوبارہ بحالی چاہتے ہیں، کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے ان بچوں کو مختلف قسم کے کھلونے ملے تو ان کے چہرے کھل اٹھے۔
کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کی ایگزیکٹو افسر ذوفشان منظور نے بتایا کہ اس چرچ میں مجموعی طور پر سیلاب سے متاثرہ 36 خاندان مقیم ہیں۔
Comments are closed.