نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے جلسے کے موقع پر اسکول بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے سرکاری گرلز اسکول بند کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جلسے کے باعث گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری اسکول مانکی شریف آج بند رہے گا۔
اس حوالے سے نگراں وزیرِ محکمۂ تعلیم ڈاکٹر قاسم جان نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جلسے کے لیے اسکول بند کرنا غیر مناسب ہے۔
ڈاکٹر قاسم جان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی جلسہ کسی کا بھی ہو اسکول بند نہیں کرنا چاہیے تھا، متعلقہ حکام سے اس متعلق جواب طلب کروں گا۔
Comments are closed.