وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوشہرہ کی جیت بیانیے کی فتح کہنے والے ڈسکہ پر رو رہے ہیں۔
لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راج کماری نے نوشہرہ کی جیت کو اپنے بیانیے کی فتح قرار دیا جبکہ ڈسکہ میں ن لیگ دھاندلی کا رونا رو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہی خاندان کے حواریوں نے کیمپ لگا کر ووٹرز کو خریدا، ضمنی الیکشن میں دو قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اداروں کے استحکام پر یقین رکھتی ہے، ڈسکہ انتخابات سے متعلق جھوٹا من گھڑت پروپیگنڈا کیا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ وہاں پی ٹی آئی کے بھیدی نے لنکا ڈھاکر پارٹی کو ذاتی مفاد کی بھینٹ چڑھایا، رانا ثنا اللّٰہ نے پرامن الیکشن ماحول کو پر تشدد بنانےمیں کردار ادا کیا۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ رانا تنویر کا رزلٹ آر او کے تحت اگلے روز ڈکلیئر ہوا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں جمہوریت کا چہرہ مسخ کیا گیا، کراچی میں ضمنی الیکشن ہوا اور وہاں یک طرفہ پولنگ کرائی گئی، معزز رکن اسمبلی حلیم عادل شیخ کو جیل میں رکھ کر بدسلوکی کی گئی۔
Comments are closed.