نوشہرہ میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
ایکسین سٹی ڈویژن فدا محمد کے مطابق واقعہ چوکی ممریز میں پیش آیا جہاں ٹرانسفارمر پھٹنے سے آگ لگی۔
انہوں نے کہا کہ واقعے میں 13 سالہ لڑکے سمیت 3 راہ گیر شدید زخمی ہوئے، انھیں لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
اہل علاقہ نے الزام لگایا ہے کہ ٹرانسفارمر سے تیل لیکیج کی کئی بار شکایت کی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
دوسری جانب پیسکو نے واقعہ پیش آنے پر ایس ڈی او سمیت دو ملازمین کو معطل کرکے اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔
چیف ایگزیکٹو پیسکو کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی ۔
Comments are closed.