نوشہرو فیروز موٹروے کرپشن کیس میں ایف آئی اے نے مفرور ڈی سی تاشفین عالم کے برادر نسبتی کو گرفتار کرلیا۔
رؤف علی نے تاشفین عالم کی جانب سے 10 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کیے جانے کا اعتراف کرلیا۔
ایف آئی اے حکام نے تاشفین کے برادرِ نسبتی رؤف علی کے موبائل فون سے اہم ڈیٹا تحویل میں لے لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ رؤف علی نے بتایا کہ تاشفین عالم نے 10 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی،تاشفین عالم نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بنگلہ ساس کے نام سے خریدا، بنگلے میں مفرور ڈپٹی کمشنر کے ساس اور سسر رہتے ہیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تاشفین عالم کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے، موٹر وے کیلئے زمینوں کی خریداری کے نام پر 850 چیک جاری کیے گئے، باگڑی برادری کے ایک شخص کے نام پر 20 کروڑ روپے نکلوائے گئے۔
Comments are closed.