شوکت مقدم نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزا بڑھانے کی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی۔
مدعی مقدمہ شوکت مقدم نے وکیل شاہ خاور کے توسط سے 3 اپیلیں فائل کیں جن میں مجرم جان محمد اور افتخار کی سزا بھی بڑھانے کی اپیل کی گئی ہے۔
اپیل کے متن میں کہا گیا ہے کہ مجرم کے خلاف ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں، ٹرائل کورٹ نے کم سزا دی ہے، عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ قانون کے مطابق مجرموں کی سزا بڑھائی جائے۔
واضح رہے کہ ظاہر جعفر کو ٹرائل کورٹ نے سزائے موت اور 25 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔
اسی مقدمے میں مجرم جان محمد اور افتخار کو دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
Comments are closed.