نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم ظاہر جعفر کےخلاف پولیس افسر پر حملے اور گالم گلوچ پر مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ تھانہ مارگلہ میں انسپکٹر غلام مصطفیٰ کیانی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم ظاہر جعفر نے کمرہ عدالت میں گالم گلوچ کی، ملزم ظاہر جعفر نے عدالت کے حکم پر کمرہ عدالت سے جانے سے انکار کیا۔
متن میں کہا گیا ہے کہ کمرہ عدالت کے باہر لانے پر ملزم ظاہر جعفر نے گریبان سے پکڑ کر کھینچا، ملزم ظاہر جعفر نے اپنے آپ کو ٹکر مارکر زخمی کرنے کی کوشش کی۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم ظاہر جعفر نے ڈرامہ بازی سے خودکشی کرکے بچنے کی کوشش کی، ملزم ظاہر جعفر نے عدالت کے تقدس کو پامال کیا۔
Comments are closed.