اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں تھراپی ورکس کے ملازمین کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وکلاء کو کیس کی تیاری کے لیے مہلت دے دی۔
جسٹس عامر فاروق نے طاہر ظہور اور دیگر 5 ملزمان کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے ملزمان کے وکلاء کی جانب سے کیس کی تیاری کے لیے مہلت کی استدعا منظور کر لی۔
ایڈیشنل سیشن جج نے 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکوں پر 6 ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔
مدعی نے ملزمان کی ضمانت کی منسوخی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
Comments are closed.