بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نور عالم کے گھر کی طرف PTI کارکنوں کو آنے نہیں دیا، ایس پی رورل

ایس پی رورل نوشیروان علی کا کہنا ہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو نور عالم کے گھر کی طرف آنے نہیں دیا، پولیس مسلسل نور عالم خان کے ساتھ رابطے میں تھی۔

پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کے گھر پر مبینہ حملہ کے معاملے پر ایس پی رورل نوشیروان علی نے جیو نیوز سے گفتگو کی۔

ایس پی رورل نوشیروان نے بتایا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے احتجاجی ریلی کی کال دی تھی، خدشہ تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان نور عالم کے گھر کی طرف جائیں گے۔

نور عالم کا کہنا تھا کہ یہ میرے گھر پر حملہ کرکے امن وامان کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے تھے، پولیس نے حملہ کرنے والے افراد کو تحفظ دیا۔

نوشیروان کا کہنا تھا کہ نور عالم کی حفاظت کیلئے ان کے گھر کے باہر پولیس تعینات کردی تھی،جبکہ کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے خود بھی موجود تھا۔

ایس پی رورل نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان ہریانہ قبرستان سے آگے نہیں گئے، نور عالم کا گھر900 میٹر دور ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.