رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اُس سپہ سالار کو نہیں بخشا، جس نے اُنہیں زیرو سے ہیرو بنایا۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کے دوران نور عالم خان نے عمران خان پر جم کر تنقید کی۔
سابق وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے وقت پی ٹی آئی سے الگ ہونے والے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ہماری زمینوں پر قبضے اور ہمارے خلاف جعلی مقدمات بنائے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کے سپہ سالار کو نہیں بخشا، جس نے انہیں زیرو سے ہیرو بنایا، اگر اسے نہیں بخشا تو ہم کیا چیز ہیں۔
نور عالم خان نے سوال اٹھایا کہ حکومت ریاستی اداروں کی کردار کشی کرنے والوں پر آرٹیکل 6 کیوں نہیں لگارہی؟
ان کا کہنا تھا کہ ہماری زمینوں پر قبضے اور ہمارے خلاف جعلی مقدمات بنائے جارہے ہیں۔
Comments are closed.