پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما و رکن قومی اسمبلی نورعالم خان سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہوٹل میں دو افراد کی بدتمیزی کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پی ٹی آئی کے 2 کارکنوں کی نور عالم خان کو گالیاں اور دھمکیاں دیتے سُنا جاسکتا ہے، دھمکیاں دینے والے شخص نے چھپا کرکیمرا آن کیا جس کی نشاندہی نور عالم خان نے کی۔
ویڈیو بنانے والے شخص نے نور عالم خان کو دھمکی دی کہ آپ پشاور آئیں میں آپ کو دکھاؤں گا۔
آگے سے نور عالم خان نے دھمکی دینے والے شخص سے سوال کیا کہ آپ بتائیں کہ میں نے کیا کیا ہے؟
ویڈیو بنانے والا شخص نے دوبارہ دھمکی دی کہ آپ ذرا پشاورحلقے میں آئیں پھر آپ سے بات کرتے ہیں۔
Comments are closed.