فور پاز انٹرنیشنل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عامر خلیل نے کہا ہے کہ نور جہاں بہادر ہتھنی تھی۔
فور پاز انٹرنیشنل کی 4 رکنی ٹیم نے سفاری پارک کا دورہ کیا، ٹیم کی سربراہی ڈاکٹر عامر خلیل نے کی۔
فور پاز ٹیم نے سفاری پارک میں ہتھنی مدھو بالا کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر خلیل نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی بہترین کام کر رہے ہیں، مدھو بالا کو لانے سے قبل یہاں انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 50 برس سے یہ جگہ استعمال نہیں ہوئی تھی، پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے یہ مکمل طور پر جنگل ہے۔
ڈاکٹر عامر خلیل کا کہنا ہےکہ دیگر جانور بھی ہم یہاں ہی دیکھنے کے خواہش مند ہیں، پاکستان بہترین جگہ ہے، دو ماہ بعد دوبارہ ملیں گے۔
Comments are closed.