بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نوجوان کو کوبرا کے سامنے بہادری دکھانا مہنگا پڑگیا

بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک نوجوان کو سانپ کے سامنے بہادری دِکھانا مہنگا پڑگیا۔

بھارت سے تعلق رکھنے والا معاز سید نامی نوجوان یوٹیوب پر اپنی اسٹنٹ ویڈیوز کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، حالیہ ویڈیو میں انہیں کوبرا کے سامنے اسٹنٹ کرنا مہنگا پڑگیا۔

معاز سید کی حالیہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ تین کوبرا کے سامنے ہاتھ کے اشارے سے کچھ اسٹنٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

افریقہ کے خطے کانگو میں 32 سالہ دولہے نے ایک ہی وقت میں تین بہنوں سے شادی کر کے دنیا کو حیران کردیا۔

سامنے موجود کوبرا ان اشاروں کو اپنے لیے خطرے کی علامت سمجھتے ہیں اور  ان تینوں میں سے ایک کوبرا نوجوان پر حملہ کردیتا ہے۔

کوبرا کے حملے کے نتیجے میں نوجوان کسی طرح خود کو محفوظ رکھنے میں کامیاب رہتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.