موٹرسائیکل سوار کو تماشا دکھانے کے لیے ’ون ویلنگ’ کرنا مہنگا پڑگیا۔
منچلے نوجوان نے موٹر سائیکل کو ایک پہیے پر چلانے کی کوشش کی تو بائیک پھسلن کے باعث دیوار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں بائیک اور دیوار دونوں کو شدید نقصان پہنچا۔
اس حادثے کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واقعے کے دوران خوش قسمتی سے بائیکر محفوظ رہا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.