ایک جاپانی فنکار کیٹو کی بنائی گئی ایک ڈرائنگ نے سوشل میڈیا پر کافی لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے۔
اس اٹھارہ سالہ نوجوان آرٹسٹ نے ایک حیران کن آپٹیکل الیوژن پر مبنی ڈرائنگ، رنگین پینسل سے بنائی جس پر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔ اور سراب نظر والا معاملہ نظر آتا ہے یعنی نظروں کو دھوکا دیتا ہوا آرٹ کا نمونہ لگتا ہے۔
واضح رہے کہ فرانسیسی زبان میں اسے ٹرومپیوئل کہتے ہیں اور ڈرائنگ کی یہ تکنیک وہاں صدیوں سے استعمال کی جاتی ہے۔
یقینی طور پر اس تکنیک میں لوگوں کی نظروں کو دھوکا دینے میں اس فن کے ماہر کی صلاحیت کا بھی گہرا تعلق ہے، اور نوجوان کیٹو اس معیار پر پورا اترتے ہیں۔
Comments are closed.