وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو کاروباری مواقع کیلئے قرضے دیے جا رہے ہیں۔
پی ایم یوتھ لون اسکیم کے حوالے سے چیکس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اسکیم کا آغاز پنجاب سے کیا گیا تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کی قرضوں کی اسکیم اور تمام دوسرے ایسے پروگرامز کی ریکوری 99 فیصد رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے نوجوان، بیٹے، بیٹیاں ایمانداری سے قرضہ واپس کرتے ہیں۔ نوجوان بچے بچیاں قرضے معاف نہیں کرواتے جبکہ بڑے کاروباری افراد قرضے معاف کروا لیتے ہیں۔
Comments are closed.