جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نوجوانو، ہمیں آپ کی ضرورت ہے، ہم آپ کا مستقبل بدلیں گے، فردوس عاشق اعوان

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نوجوانو! ہمیں آپ کی ضرورت ہے، ہم آپ کا مستقبل بدلیں گے۔

کامونکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کا پیغام ہے کہ ہمیں پاکستان کو بدلنا ہے، یہ پارٹی عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے نہیں، اپنی جیب سے خرچ کرنے آئی ہے۔

اس سے قبل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ جلسہ کامونکی والوں کو نئی شناخت دینے جا رہا ہے۔ ان کے کارکن جلسے میں آئی پی پی کے منشور سے اظہارِ یکجہتی کریں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے جلسے میں پارٹی قائدین جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان، عون چوہدری و دیگر بھی موجود تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.