جمعہ13؍جمادی الثانی 1444ھ6؍جنوری 2023ء

نواک جوکووچ کو کوویڈ ویکسی نیشن کے معاملے پر ٹینس ٹورنامنٹس میں شرکت سے روک دیا گیا

سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو کوویڈ ویکسی نیشن کے معاملے پر ٹینس ٹورنامنٹس میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 35 سالہ نواک جوکووچ انڈیانا ویلس اور میامی میں ماسٹرز 1000 ایونٹس نہیں کھیل سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے غیرملکیوں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں توسیع کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق نواک جوکووچ نے ویکسی نیشن نہیں کروائی ہے جبکہ امریکا میں ویکسی نیشن کا ثبوت دینا لازمی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں 10 اپریل تک غیر ملکیوں کے لیے ویکسی نیشن لگوانے کا ثبوت دینا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ ٹینس ایونٹس 6 اور 20 مارچ کو شروع ہوں گے اور نواک جوکووچ مسلسل دوسرے برس ایونٹس مس کریں گے۔

ٹینس اسٹار نواک جوکووچ آسٹریلوی ویزہ جاری ہونے پر اس مرتبہ آسٹریلین اوپن میں شریک ہوں گے۔

گزشتہ برس نواک جوکووچ کو آسٹریلین اوپن میں بھی ویکسین نہ لگوانے پر حصہ نہیں لینے دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ انہیں  آسٹریلیا میں ایئرپورٹ پر ہی روکے رکھا گیا تھا۔

نواک جوکووچ پابندی اٹھائے جانے کے بعد اب آسٹریلیا میں موجود ہیں اور وہ رواں مہینے آسٹریلین اوپن میں حصہ لیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.