ہفتہ 10؍محرم الحرام 1445ھ29؍جولائی 2023ء

نواسہ رسولﷺ کی لازوال قربانی، دنیا بھر میں غم حسینؑ منایا گیا

نواسہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی لازوال قربانیوں کی یاد میں دنیا بھر میں غم حسین رضی اللّٰہ عنہ منایا جا رہا ہے۔

لندن میں سیکڑوں افراد نواسہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی قربانیوں کو یاد کرنے نکلے، جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور وہ نوحہ خوانی کر رہے تھے۔

ادھر ایران، لبنان، بحرین اور یمن میں بھی حضرت امام حسینؑ کے چاہنے والوں نے یاد حسین میں تعزیے، جلوس نکالے اور نوحہ خوانی کی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھی سری نگر کی ڈل جھیل میں کشتیوں پر محرالحرام کا جلوس نکالا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.