قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز کا کہنا ہے کہ جب مجھے بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا تو اس وقت لیفٹ ہینڈر بولرز گیند کروا رہے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر محمد نواز کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں آل راؤنڈر نے کہا کہ مجھے کہا گیا تھا کہ اٹیکنگ کرکٹ کھیلنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آل راؤنڈر کا یہ ہی کردار ہوتا ہے کہ وہ دونوں شعبوں میں عمدہ پرفارمنس دیں۔
محمد نواز کا کہنا ہے کہ جب آل راؤنڈر بیٹنگ اور بولنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے تو اس کو اعتماد ملتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کا اور شاداب کا کام یہ ہی ہے کہ وہ آل راؤنڈر پرفارمنس دیں، نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹ سے شکست دی، گرین شرٹس نے 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔
گرین شرٹس نے بیٹنگ آرڈر میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی کرتے ہوئے محمد نواز کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجا تھا، جو 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
Comments are closed.