سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عوام کی چیخیں فرش سے عرش تک پہنچ چکی ہیں، ستمبر ستم گر مہینہ ہوگا، نواز شریف کو سمجھ آگئی کہ شہباز شریف اپنے اقتدار کے لیے کہاں تک جا سکتے ہیں۔
اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ووٹ دینے والے سیلاب میں مر رہے ہیں، ووٹ لینے والے اسلام آباد میں مزے کر رہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف کا لیٹر آف انٹینٹ عام کیا جائے تاکہ آنے والے عذاب کا پتا چل سکے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیول سرچارج کے بغیر بینک بل وصول نہیں کر رہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ یہ عمراں خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، دہشتگردی کے پرچے بنوارہے ہیں، الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کو مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔
Comments are closed.