سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 11 اپریل کو اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف تین دن تک جدہ اور پھر مکہ مکرمہ میں قیام کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے قائد 15 اپریل کو مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز مسلم لیگی رہنماؤں کے ہمراہ لاہور سے جدہ پہنچیں گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.