بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نواز شریف ہی ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے، رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف ہی ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔

رہنما نون لیگ رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ نااہل ٹولے کا وقت ختم ہوچکا ہے، میاں نواز شریف کی اگلے سال واپسی ہوگی، ٹائم ٹیبل نہیں دے سکتا۔

رانا ثنا اللہ نے زور دیا کہ یہ ہمارا یقین اور عزم ہے کہ اس ملک کو فیئر اینڈ فری الیکشن چاہیے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ اگلے سال لانگ مارچ، مہنگائی مارچ اور جلسے جلوس ہوں گے، پوری قوم میاں نواز شریف کی طرف دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر مشکل کا حل یہی دیکھا جارہا ہے کہ نوازشریف واپس آئیں اور لیڈ کریں۔

رانا ثناء نے کہا کہ کسی قسم کی ڈیل کا تاثر بالکل غلط ہے،میاں نواز شریف کی ڈیل عوام اور ووٹ کو عزت دو کے ساتھ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.