مانسہرہ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 15 سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردی گئی۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی عہدیدار شاہد رفیق نے اپیل جمع کروائی۔
اپیل کنندہ کی جانب سے کہا گیا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تا حیات نااہل قرار دیا ہے، وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔
الیکشن ٹریبونل میں جمع کروائی گئی اپیل میں کہا گیا کہ نواز شریف ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے پاس خود حاضر نہیں ہوئے، ان کے کاغذات مسترد کیے جائیں۔
Comments are closed.