سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل کرنے والے شاہد اورکزئی دوسری بار بھی عدالت کے طلب کرنے پر پیش نہ ہوئے۔
الیکشن ٹربیونل میں نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے درخواست گزار کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر بحث کرنے کا آخری موقع دے دیا۔
الیکشن ٹربیونل نے کہا کہ شاہد اورکزئی کل تک رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف دلائل دے سکتے ہیں۔
دوسری جانب الیکشن ٹربیونل نے پی پی 80 سرگودھا سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف آنے والی اپیل خارج کر دی ہے۔
اپیلیٹ ٹربیونل نے آر او کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔
Comments are closed.