مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے پاکستان آنے کے لیے دبئی سے اسپیشل طیارہ بُک کرا لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف جس خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچیں گے اسے ’امیدِ پاکستان‘ کا نام دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان جانے کے لیے دبئی سے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کے ساتھ روانہ ہوں گے۔
یہ خصوصی پرواز دبئی سے اسلام آباد پہنچ کر آدھے گھنٹے بعد لاہور کے لیے اڑان بھرے گی۔
نواز شریف لاہور پہنچ کر مینارِ پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔
علاوہ ازیں نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے لیے کل لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے بعد نواز شریف کی اعلیٰ حکام سے متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔
سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے نواز شریف 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے اور وہاں 3 دن قیام کے بعد 21 اکتوبر کو لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔
نواز شریف کی دبئی میں بھی متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔
Comments are closed.