مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان 3 سال سے وفاق اور 8 سال سے خیبرپختونخوا حکومت میں ہیں۔
ایک بیان میں ن لیگی ترجمان نے استفسار کیا کہ عمران خان نے اس دورانیے میں سانحہ اے پی ایس کے بچوں کے لیے کیا کیا؟
انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد نواز شریف نے نیشنل ایکشن پلان بنایا، جسے عمران خان نے دفن کردیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نوازشریف نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، عمران خان ان دہشت گردوں سے مذاکرات کررہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ جن شرائط پر بات ہورہی ہے، اسے پارلیمان میں لایا جائے۔
Comments are closed.