جمعہ 4؍ربیع الثانی 1445ھ20؍اکتوبر 2023ء

نواز شریف کے استقبال کے لیے قافلے لاہور روانہ

سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبال کے لیے ملک بھر سے قافلے لاہور کی جانب رواں دواں ہیں، چلاس، سکردو اور گلگت سے پاکستان مسلم لیگ ن کا قافلہ مانسہرہ پہنچ گیا ہے۔

استقبالی قافلے کی قیادت وزیر زراعت انجینئر محمد انور اور اکبر تابان کر رہے ہیں، قافلے میں 300 کے لگ بھگ چھوٹی بڑی گاڑیاں ہیں۔

مانسہرہ کے مقام پر سابق وزیر سردار یوسف نے انجینئر انور کے قافلے کا استقبال کیا اور بڑی ریلی نکالنے پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر انجینئر محمد انور کا کہنا تھا کہ نواز شریف تمام بحرانوں کا علاج ہے، ہزاروں کارکنوں کو لے کر مینار پاکستان پہنچیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلی کے استقبال کرنے پر ہم سردار یوسف اور مسلم لیگ مانسہرہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.