مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف، پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز، مریم اورنگزیب، رانا ثناء اللّٰہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
اس موقع پر نواز شریف نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے اِن کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی۔
نواز شریف نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے کہا کہ یہ زندگی کا بہت بڑا صدمہ ہے، اہلیہ کی وفات ذاتی زندگی اور بچوں کے حوالے سے بہت بڑا امتحان ہوتا ہے۔
سابق وزیرِ اعظم نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ آپ اور آپ کے بچوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاء فرمائے۔
Comments are closed.