اتوار 6؍ذوالحجہ 1444ھ25؍جون 2023ء

نواز شریف کی پاکستان واپسی کا روڈ میپ طے کیا جارہا ہے، ذرائع

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی ملاقاتوں کے پہلے سیشن کا اختتام ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی کا روڈ میپ طے کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف کی وطن واپسی کےلیے قانونی الجھنوں کے سلجھانے پر مشورے جاری ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف رہائش گاہ سے اہم ملاقاتوں کیلئے روانہ ہوگئے۔

 پاکستانی سیاست کا مرکز ابھی دبئی رہے گا۔ کئی سیاسی رہنماؤں کی دبئی آمد کا امکان ہے جبکہ دبئی میں اگلے چند دنوں میں نواز شریف سے سیاسی رہنماؤں کی بیٹھکوں کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ دبئی کی حکومت نے نواز شریف کو خصوصی پروٹوکول دیا ہے۔

نواز شریف دبئی میں قیام کے بعد ابوظبی اور سعودی عرب جائیں گے، سابق وزیراعظم سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے بعد دوبارہ دبئی آئیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف ابھی تک لندن میں ہی ہیں، ان کی روانگی جلد متوقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.