جمعرات 25؍ربیع الاول 1445ھ12؍اکتوبر 2023ء

نواز شریف کی پاکستان واپسی ملک کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، ملک نور اعوان

نواز شریف کی پاکستان واپسی پاکستان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ یہ بات ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت سے جلد نواز شریف ایک بار پھر وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہو کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

صدر ن لیگ جاپان نے کہا کہ پوری دنیا سے لیگی کارکنان اپنے قائد کے استقبال کے لیے پاکستان پہنچ رہے ہیں وہ خود اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے۔

جبکہ ن لیگ جاپان کی جانب سے پاکستان کے تمام قومی اخبارات اور چینلز پر نواز شریف کی واپسی پر اشتہاری مہم بھی شروع کی جائے گی تاکہ جو اوورسیز پاکستانی پاکستان نہیں پہنچ سکے ہیں ان کی نمائندگی اشتہارات کے ذریعے ممکن ہوسکے۔

ملک نور اعوان نے ن لیگ جاپان کے چئیرمین ملک یونس اور سیکریٹری جنرل شمس بٹ کی پارٹی کےلیے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جاپان میں پارٹی کو متحرک کرنے میں ان رہنماؤں کی اہم خدمات ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.