اتوار 7؍ربیع الاول 1445ھ24؍ستمبر 2023ء

نواز شریف کی وطن واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آرہے ہیں۔

مریم نواز نے مظفر آباد میں ن لیگ آزاد کشمیر کے مشاورتی اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو پاکستان نئے دور میں داخل ہونے جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگی قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں۔

ن لیگی چیف آرگنائزر نے مزید کہا کہ نواز شریف عوام کی امید ہیں، وہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آرہے ہیں۔

مشاورتی اجلاس میں 21 اکتوبر کو نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.