جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہمارا مقصد ہے، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہمارا مقصد ہے۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں، جن میں سابق ارکان قومی اسمبلی افتخار نذیر چوہدری، رانا اشتیاق خان اور ساجد مہدی شامل تھے۔

شہباز شریف سے سابق ارکان صوبائی اسمبلی انجینئر قمر السلام اور احسان رضا خان نے  بھی ملاقات کی، جس میں آئندہ عام انتخابات اور پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محمد اجمل چانڈیا نے نواز شریف، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

صدر مسلم لیگ ن نے سابق اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی سے عوام کی جان چھڑوانی ہے، نواز شریف نے ہمیشہ ملک اور عوام کی خدمت کی۔

شہباز شریف نے انجینئر قمرالسلام کی قربانیوں اور پارٹی کیلئے خدمات کو بھی سراہا۔

صدر مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے بہادری اور وقار سے سیاسی انتقام کے سیاہ دور کا مقابلہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.