احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی جائیداد واپسی کے احکامات جاری کیے۔
احتساب عدالت نے جائیداد ضبطگی کے احکامات واپس لے لیے۔
اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبطگی احکامات اکتوبر 2020ء میں دیے گئے تھے۔
عدالت نے نواز شریف کی پراپرٹیز، گاڑیاں اور بینک اکاؤنٹس واپس کرنے کا حکم دیا۔
نواز شریف کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی اور لگژری گاڑیاں ضبط ہوئی تھیں۔
Comments are closed.