جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نواز شریف کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں کی سماعت آج ہوگی

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزاؤں کیخلاف میاں نواز شریف کی اپیلوں کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔ 

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا، جبکہ نواز شریف مری پہنچ گئے ہیں۔

کمرہ عدالت میں داخلہ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کیے گئے انٹری کارڈز پر ہوگا۔ 

عدالتی کارروائی کے دوران صرف مخصوص وکلاء اور صحافیوں کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت ہوگی۔

رواں سال 26 اکتوبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ن لیگی قائد نواز شریف کی درخواست پر ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کی تھیں۔

واضح رہے کہ وطن واپسی کے بعد نواز شریف  نے 23 اکتوبر کو سزا کے خلاف اپیلوں کی بحالی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.