جمعہ 4؍ربیع الثانی 1445ھ20؍اکتوبر 2023ء

نواز شریف کی دبئی میں مصروفیات کی تازہ ترین تصاویر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی دبئی میں مصروفیات کی تازہ ترین تصاویر سامنے آگئیں۔

نواز شریف نے 4 مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں حسین نواز میاں ناصر جنجوعہ بھی شریک تھے، میاں ناصر جنجوعہ گزشتہ روز نواز شریف کے ساتھ ہی جدہ سے دبئی پہنچے تھے۔

نواز شریف نے استقبال کیلئے بھرپور انتظامات اور مہم چلانے پر شہباز شریف کو شاباش دی،

سابق وزیراعظم کی ملاقاتیں اسحاق ڈار کے بیٹے حسنین ڈار کے آفس میں ہوئیں، نواز شریف نے نماز جمعہ مقامی مسجد میں ادا کی۔

میٹنگز میں شرکت کے بعد نواز شریف ایمریٹس ہل واپس پہنچے۔

نواز شریف کا پاکستان میں شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز کے علاوہ پارٹی قیادت سے بھی مسلسل رابطہ ہے، سابق وزیراعظم کی آج 3 مزید ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.