بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں آج دائر ہونے کا امکان

نیب ریفرنسز میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں آج دائر ہونے کا امکان ہے۔

نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں اشتہاری ہیں۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں انہیں 10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی، ان کی سزا کے خلاف دونوں اپیلیں عدم پیروی پر مسترد ہو گئی تھیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے اپیلیں خارج کی تھیں۔

توشہ خانہ ریفرنس میں بھی احتساب عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے، تینوں ریفرنسز میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

درخواستوں میں نواز شریف کو ایئر پورٹ پر گرفتاری سے روکنے کی استدعا کی جائے گی اور سرینڈر کرنے کے لیے ہائی کورٹ آنے کی پروٹیکشن مانگی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.