مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئیں۔
نواز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے 3 صفحات پر مشتمل میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔
رپورٹ کے مطابق لندن میں ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر سے روک دیا ہے اور کہا ہے کہ نواز شریف کو کورونا وائرس کی وباء کے سبب عوامی مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہیئے۔
سابق وزیرِ اعظم کی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، انہیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو لندن میں اپنی صحت گاہ کے قریب ہی رہنا چاہئیے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف لندن میں زیرِ علاج ہیں، جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ان کی صحت کے بارے میں آگاہ ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی سابق وزیرِ اعظم کی میڈیکل رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لندن میں نواز شریف کا بہترین علاج ہو رہا ہے۔
Comments are closed.