پیر 30؍ جمادی الثانی 1444ھ 23؍ جنوری 2023ء

نواز شریف کی بجلی کا بریک ڈاؤن جلد ٹھیک کرنے کی ہدایت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن کو جلد ٹھیک کرنے کی ہدایت کردی۔

لندن میں نواز شریف کی  زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ جس میں مریم نواز، رانا ثناء اللّٰہ، سینیٹر افنان خان، سعود مجید اور علیم خان شریک ہوئے۔

نواز شریف نے کہا کہ ایسے بندوں سے نجات حاصل کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

میاں نواز شریف نے پاکستان میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی معلومات لیں اور حکومت کو جلد مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی۔

 28 جنوری کو پاکستان پہنچنے پر مریم نواز کے استقبال کی تیاریوں پر بھی اجلاس میں گفتگو کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.