اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کی اپیلیں بحالی کی متفرق درخواستوں پر ایک صفحے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم نامہ جاری کیا۔
حکم نامے کے مطابق نیب کو نوٹس جاری کیا اور پراسیکیوٹر جنرل نیب نے نوٹس وصول کیا، پراسیکیوٹر جنرل نیب نے ابتدائی طور پر کہا کہ اپیلیں بحال کرنے پر اعتراض نہیں۔
عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل نے ہدایات لینے کے لیے کچھ وقت دینے کی استدعا کی۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق عدالت نے پوچھا کہ نیب کو اپیلوں کی بحالی پر اعتراض تو نہیں، نواز شریف کو گرفتار بھی نہیں کرنا چاہتے؟
حکم نامے کے مطابق عدالت نے سوال کیا کہ نیب اپیلوں کی پیروی کرنا چاہتا ہے یا ریفرنس واپس لے گا؟
جس پر نیب نے جواب کے لیے مہلت مانگ لی۔
Comments are closed.