بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نواز شریف کی آمد کے انتظار کے دوران جمائما بھی موجود؟

حسن نواز کے دفتر کے باہر نواز شریف کی آمد کے انتظار کے دوران عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گزریں۔ 

نواز شریف کی آمد کے انتظار کے موقع پر حسنِ اتفاق سے جمائما وہاں سے گزریں، ان لمحات کو جیو نیوز کے کیمرہ مین نے محفوظ کرلیا۔

حسن نواز کے دفتر والے علاقے سے جمائما کے گزرنے کے دوران اس سے ہیلو ہائے اور بات کرنے کی کوشش کی گئی۔

جمائما اس دوران چپ چاپ صورتحال دیکھتی رہی اور کوئی جواب نہیں دیا اور اپنی راہ لے لی۔

نواز شریف کے آمد کے موقع پر سڑک بند ہونے کی وجہ سے جمائما اپنی سائیکل سے اتری ہوئیں تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.