منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

نواز شریف کیخلاف سازش کرنے والے دنیا میں ذلیل ہوگئے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والوں کو اللّٰہ نے دنیا میں ہی ذلیل کر دیا۔

شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ کوئی رہ تو نہیں گیا، جس نے نواز شریف کے خلاف سازش کی ہو اور ذلت و رسوائی اس کا مقدر نہ بنی ہو۔

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ عارضی صورتحال ہے، تمام مسائل حل کریں گے، پاکستان بڑی طاقت بن کر رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنا فیصلہ اللّٰہ پر چھوڑ دیا ہے، ہر ایک سچ بولے گا کہ ن لیگی قائد کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ جو رہ گیا ہے وہ منہ سے خود بولے گا، ہر کوئی سچ بولے گا، کل سازش کا بہت بڑا کردار ثاقب نثار اپنے منہ سے بول اٹھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سازش کا ایک بہت بڑا کردار ڈیم والا بابا رحمت اب بابا زحمت ثابت ہوا، ڈیم والا بابا کل کہہ رہا تھا کہ نواز شریف کو اس لیے نااہل کیا کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ وقت کی ضرورت ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت ذوالفقار علی بھٹو سے دگنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تم نے کسی کے خیال پر انصاف کرنا تھا یا قانون اور آئین پر انصاف کرنا تھا ،یہ آج بھی پورا سچ نہیں بول رہا یہ پورا سچ بولے گا کہ یہ لوگ کون تھے۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ کچھ لوگ وہ تھے، فیض حمید جو شوکت صدیقی کے گھر پر گیا اور کہا کہ نواز شریف اور اس کی بیٹی کو ضمانت دی تو ہماری محنت ضائع ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کو بتاؤ کہ کس طرح تم نے نواز شریف کو تاحیات نااہل کیا، میرے پاس کبھی کوئی حکومتی عہدہ نہیں تھا مجھے 10 سال کےلیے نااہل کیا۔

ن لیگی چیف آرگنائزر نے کہا کہ چن چن کر ن لیگ کی قیادت کو نااہل کرکے جیل میں ڈالا گیا، اب ثاقب نثار کہتا ہے کہ مرنے کے بعد کتاب شائع کروں گا اس میں سچ لکھوں گا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کےلیے گورنر غلام علی اور الیکشن کمیشن حکام کے درمیان آج مشاورت نہیں ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ عوام پوچھتے ہیں اس وقت موت یاد نہیں تھی جب بے گناہوں کو سزا دی، اس وقت موت یاد نہیں تھی جب تم نے تحریک انصاف کی الیکشن مہم چلائی۔

مریم نواز نے کہا کہ ثاقب نثار کہتے ہیں میرا واٹس ایپ ہیک ہوگیا، پول کھلنے لگا ہے تو واٹس ایپ ہیک ہو گیا، واٹس ایپ ہیک نہیں ہوا تمہارے فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کی ترقی ہیک ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو صادق اور امین کی سرٹیفکیشن دینے والا ثاقب نثار کہتا ہے میں نے پورا سرٹیفکیٹ نہیں دیا، پوچھتی ہوں یہ آدھا سرٹیفکیٹ کونسا ہوتا ہے؟

ن لیگی چیف آرگنائزر نے کہا کہ جھوٹا سرٹیفکیٹ کل جھوٹے ثاقب نثار نے عمران خان سے واپس لے لیا، پوچھتی ہوں ثاقب نثار تم نے عوام کی قسمت ایک بدکردار، بدتہذیب، نااہل شخص کے حوالے کیوں کی؟

انہوں نے کہا کہ جو اپنے ہوش و حواس میں نہیں ہوتا، اُس کو وزیراعظم کے دفتر میں بٹھادیا گیا، ایک بزدل کو ہمارے سروں پر مسلط کردیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ جب سے مقدمات شروع ہوئے گھر سے نہیں نکلا، گھر کے لینٹر کھل جاتے ہیں، 5 ماہ سے اس کی ٹانگ کا پلاستر نہیں کھل رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ بہادری نہیں آتی تو تھوڑی سے نواز شریف سے ادھار لے لو، عمران خان کے وکیل نے آج عدالت میں کہا کہ میرا موکل حالت معذوری میں ہے۔

ن لیگی چیف نے کہا کہ کینسر کے مریضوں، کمر درد کا مذاق اڑانے والا آج عدالت میں ان بیماریوں کا نام دے رہا ہے، شرم کے مارے جو نام ہم نہیں لے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کہتا ہے معذور ہوں، بزرگ ہوں، کیا 72 سال کے بزرگ کو جیل میں ڈالو گے؟ اگر 72 سال کا بزرگ چوری کرسکتا ہے تو جیل کیوں نہیں جاسکتا۔

مریم نواز نے کہا کہ عدالت بلائے تو کہتا ہے ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہے، میں معذور ہوں لیکن جب پولیس گھر جائے تو شبلی فراز نے ناٹ اویل ایبل کہہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے احتساب ہو گا، پہلے ترازو کے دونوں پلڑے برابر ہوں گے پھر انتخاب ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.