استحکامِ پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سابق آرمی چیف اور آنے والے چیف جسٹس کا نام نہیں لینا چاہیے تھا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کو کسی شخصیت کا نام لے کر بیانیہ نہیں بنانا چاہیے تھا، اگر نواز شریف نے کسی کے ساتھ معاملات طے کرنے ہیں تو پہلے ملک واپس آئیں۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں، الیکشن ناگزیر ہے، ہر حال میں ہونے چاہئیں، استحکامِ پاکستان پارٹی ان شاء اللّٰہ تمام امیدیں پوری کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خوشی ہے کہ پارٹی میں ایک اہم شمولیت ہو رہی ہے، منزہ حسن کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔
جہانگیر ترین نے یہ بھی کہا کہ الیکشن میں تمام جماعتوں کو برابری کا موقع ملنا چاہیے، پاکستان کی بہتری کے لیے کوشش کریں گے۔
Comments are closed.