پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو دیوار سے لگانے کے لیے یہ سب کچھ کیا گیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دھاندلی کی پیداوار حکومت انتخابی اصلاحات دے تو یہ قیامت کی نشانی ہے۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ کچھ افراد کو نوازنے کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک فرد کے لیے نہ قانون بنتا ہے، نہ ختم ہوتا ہے، نواز شریف کے حوالے سے ایسا کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ملک میں غیر ضروری قانون سازی ہوتی ہے، حکومت صدارتی آرڈیننس لاکر اپنی سہولت کے لیے قانون سازی کررہی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکومت کو توسیع پی ڈی ایم کے باعث نہیں کسی اور وجہ سے ملی ہے، یہ حکومت ناجائز کے ساتھ نااہل اور نالائق ہے، تحریک انصاف کی نااہلی پاکستان کی تاریخ کا حصہ بن چکی ہے۔
Comments are closed.